اسلام آباد،مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہاہےکہ اسحاق ڈارڈپٹی وزیراعظم مقررکیاجانااسٹیبلشمنٹ کے لئے پیغام نہیں،ہماری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی دوڑنہیں لگی ہوئی،کابینہ اور بیانیے سے متعلق ہرفیصلے کی منظوری نوازشریف دیتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے طلال چودھری نے کہاکہ ہمارااسٹیبلشمنٹ سے کوئی مقابلہ نہیں کہ یہ آپ نے کیاتو یہ ہم نے کرناہے،ایسانہیں کہ اسحق ڈار اینٹی اسٹیبلشمنٹ کرداراداکررہے تھے اور شہبازشریف اسٹیبلشمنٹ کے حامی تھے،حکومت کے معاملات پورے کے پورے نوازشریف کی مشاورت سے چلتے ہیں،پی ٹی آئی سے متعلق انہوں نے کہاکہ یہ بات چیت نہیں این آراوچارہے ہیں۔
اسحاق ڈارڈپٹی وزیراعظم مقررکیاجانااسٹیبلشمنٹ کے لئے پیغام نہیں،طلال چودھری








