اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشیرافضل مروت نے کہاہے کہ فوادچودھری کی پارٹی میں واپسی کے لئے کچھ ساتھی کوششیں کررہے ہیں ِلیکن کارکنان کو اس پر اعتراضات ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ فوادچودھری کی پارٹی میں واپسی کے لئے کچھ ساتھی کوششیں کررہے ہیں ِلیکن کارکنان کو اس پر اعتراضات ہیں۔انہوں نے کہاکہ رؤف حسن مجھے سے خار کھائے بیٹے ہیں،وہ جھوٹ بول رہے ہیں ان کے بیانات پر افسوس ہی کرسکتا ،ہماری پارٹی میں کھینچاتانی ہے جو نہیں ہونی چاہئے،روف حسن کو زیب نہیں دیتاان معاملات پر بولیں جن سے لینادینانہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا بیانیہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا سیاست میں کردارنہیںہوناچاہئے،بانی پی ٹی آئی مزید قیدبرداشت کرنے کےلئے تیارہیں ،بانی پی ٹی آئی این آراو،ڈیل اوررہائی نہیں چاہتے۔انہوں نے کہاکہ روف حسن نے ملتاجلتابیان دیاہے، شبلی فرازکے بیان میں بھی افہام وتفہیم کی بات ہے،مذاکرات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی جو ہدایت دیں گے اس پر اعلامیہ جاری کیاجائے گا،مذاکرات میں ریلیف نہیں مانگیں گے،








