بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور،لوٹ مار اور رشوت کاالزام ،وزیرداخلہ نے پاسپورٹ آفس کے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو معطل کردیا

لاہور( صغیر چوہدری ایڈیٹر رپورٹنگ اینڈ انوسٹی گیشن  )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ان ایکشن کا لاہور پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون میں ایجنٹوں اور عملے کی سر عام لوٹ مار اور رشوت کے الزام میں ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو معطل کردیا ۔محسن نقوی نے اچانک وزٹ کے دوران شہریوں کی شکایت پر نوٹس لیا ۔ ڈیلی ممتاز ڈیجیٹل نے بھی چند روز قبل پاسپورٹ دفاتر میں ہونے ہونی لوٹ مار کو پوائنٹ آوٹ کیا تھا۔ ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ آفس میں
پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کا بے پناہ رش۔ رشوت کا بازار گرم۔ایجنٹ مافیا کا راج وزیر داخلہ نے خود دیکھا اس موقع پر
شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت بھی دکھائے۔پاسپورٹ آفس کا گیٹ کراس کرنے پر بھی ”ٹیکس”ٹوکن مشین بھی خراب پائی گئی۔ ڈائریکٹر و اسٹنٹ ڈائریکٹر کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکےوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کر برہم ہوگئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہعملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو فوری طور پر تبدیل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا گیا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے ۔بزرگ شہریوں نے وزیر داخلہ کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے،شہریوں نے محسن نقوی کو پاسپورٹ آفس کا احوال ایک مثال دیتے ہوئے بتایا کہ پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں۔پیسے دیں تو پاسپورٹ کو پہیے لگ جاتے ہیں۔ سیکیورٹی گارڈ سے لیکر ہر کوئی پیسے مانگتا ہے ۔ شہریوں کی شکایات پر محسن نقوی نے پوچھا کہ ڈائریکٹر صاحب یہ کیا ہو رہا ہے۔ ہر کوئی ایجنٹ اور عملے کی جانب سے پیسے لینے کی شکایت کر رہا ہے۔محسن نقوی نے شہریوں کو کیا کہ آپ کے لئے آیا ہوں۔ شکایات کا ازالہ کروں گا۔خود وزٹ کرکے صورتحال کا جائزہ لیاہےشہریوں کو سہولت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ آپ نے وزارت اعلی کے دور میں مثالی کام کیا۔ اب بھی آپ ہی اس دفتر کو ٹھیک کریں گے۔