بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسٹیبلشمنٹ نے پارلیمنٹ میں بٹھایاہے تو نہ بیٹھیں،راناثنااللہ 

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن)کے رہنماراناثناء اللہ نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے جو باتیں کیں،ہرپارلیمنٹ کے بارے میں ہوتی رہیں،2018 کی اسمبلی کے بارے میں میں بھی یہ کہا جاتارہاکہ ووٹ خرید کر لوگ آئے،اسٹیبلشمنٹ نے پارلیمنٹ میں بٹھایاہے تو نہ بیٹھیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ  موجودہ اسٹیبلشمنٹ کاخیال ہے کہ ہم سیاست دان اکھٹے ہوکرملک سنبھالیں، سیاستدانوں کے آپس میں بیٹھنے کی  ضرورت ہے،سیاست دان پہلے بھی اور آج بھی معاملے کو کسی سمت لگنے نہیں دے رہے۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں ختم کرنے کے لئے سابقہ اسٹیبلشمنٹ کو کہاکہ ہماراساتھ دیں،وہ شخص آج بھی بیٹھنے کو تیارنہیں ہے۔