بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں ٹائروں کو جلاکرماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف آپریشن

لاہور(ممتازنیوز)پنجاب میں ٹائروں کو جلانے سے پیدا ہونے والی سیاہ راکھ کی برسات کے خاتمے کا گرینڈ آپریشن جاری،پنجاب کے مختلف شہروں میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئےٹائروں کو پگھلانے سے زہریلے دھوئیں اور کیمیائی تعفن پھیلانے میں ملوث درجنوں فیکٹریاں سیل کردی گئیں۔

لاہور، شیخوپورہ، مرید کے سمیت مختلف شہروں میں ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کی میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کاررائیاں جاری ہیں۔

پنجاب کی سینئروزیرمریم اورنگزیب نے کہاکہ ٹائر پگھلانے سے سیاہ کیمیائی لیس دار مادہ پیدا ہوتا ہے جو سانس کے راستے پھیپھڑوں میں چلا جاتا ہے اور کینسر سمیت دیگر جان لیوا بیماریاں پیدا کرتا ہےای پی اے نے پائیرولیسیس پیدا کرنے والی پلانٹس بند کرادئیےجبکہ کارروائی کا دائرہ مزید بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے ان فیکٹریوں میں کام کرنے والے نوجوان، بزرگ ورکرز کی تصاویر بھی جاری کرتے ہوئے کہاکہ پائیروسیس پیدا کرنے والی فیکٹریوں کے ورکرز کو کوئی حفاظتی سامان مہیا نہیں جس سے وہ مہلک بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں ،ٹائر جلانے سے پیدا ہونے والے دھوئیں سے پنجاب میں لوگ دمے، سانس اور پھیپھڑوں کی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

400 سے 800 درجہ حرارت پر ٹائر اور دیگر نامیاتی اجزاء جلانے سے انتہائی زہریلی گیس ‘کاربن مونو آکسائیڈ’ پھیلتی ہے ، یہ فیکٹریاں فضا میں موت پھیلا رہی ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے جو بچوں سمیت شہریوں کے زندگیوں کو تباہ کر رہا ہے ،یقینی بنانا ہے کہ پانی، ہوا آلودگی سے پاک ہو، زمین سرسبز وشاداب ہو، ماحول بہتر بنا کر صحت کو بہتر بنائیں گے۔

محمود بوٹی پربواقع 4 پلانٹس اور شیخوپورہ میں شیخ ماجد پاٸرولیسس پلانٹ ،افتاب شاہ گیلانی پاٸرولیسس پلانٹ ،شیخ عامر پاٸرولیسس پلانٹ ،زین رفاقت پاٸرولیسس پلانٹ ،اے ایچ یو پاٸرولیسس پلانٹ ،وقاص، پاٸرولیسس پلانٹ، نعیم پاٸرولیسس پلانٹ ،دانش پاٸرولیسس پلانٹ ،عامر پاٸرولیسس پلانٹ،شعیب پاٸرولیسس پلانٹ،علی پاٸرولیسس پلانٹ،بہادرپاٸرولیسس پلانٹ کومنہدم کرکے بجلی کے کنکشنز کاٹ دیے گیے۔