اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے، جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔
مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر کی پارٹی ارکان سے رات گئے اہم مشاورت ہوئی ۔
گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیے گئے۔اسد قیصر نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت مکمل کرلی۔








