بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راناثناء اللہ وزیراعظم کا مشیربرائے سیاسی امورمقرر

اسلام آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ ن کے سینئررہنما راناثناء اللہ کو وزیراعظم کا مشیربرائے سیاسی امورمقررکر دیاگیا۔راناثناء اللہ کی تقرری کے لئے ایڈوائس صدرآصف علی زرداری کو بھجوادی گئی تھی جو صدر مملکت منظورکرلی۔ صدر مملکت نے رانا ثناء اللہ خان کی تعیناتی کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 93 (ایک) کے تحت دی ۔وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور رانا ثناء اللہ خان کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ایک انٹرویومیں راناثناء اللہ نے کہاتھاکہ ان کی کابینہ میں شمولیت کامعاملہ نوازشریف کے پاس ہے۔ خیال رہے کہ ن لیگ کے گزشتہ دور میں رانا ثنا وفاقی وزیر داخلہ رہے تاہم اس بار وہ عام انتخابات میں فیصل آباد سے اپنی نشست ہار گئے تھے۔ الیکشن ہارنے کے بعد رانا ثنااللہ نے پنجاب پارٹی صدر کے عہدے سے استعفی نہیں دیا تھا ۔ نواز شریف نے رانا ثنااللہ کو کابینہ میں شامل کرنے کیلیے شہباز شریف سے بات کی تھی ۔