بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدلیہ میں مداخلت،چیف جسٹس، ہائیکورٹس سے موصولہ جوابات کو منظر ِعام پر لائیں،پی ٹی آئی کامطالبہ


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

اسلام آباد(اصغرچودھری)پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس میں تنظیمی معاملات، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، سیاسی حکمتِ عملی اور آئندہ کے لائئحمہ عمل پر غور کیا گیا ،کور کمیٹی نے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ کےخلاف مقدمات کو التواء میں ڈال کر انہیں انصاف سے محروم رکھنے ،جھوٹے، بےبنیاد، بیہودہ اور من گھڑت عدّت کیس میں درخواست گزار کے اپنے وکلاءکے ہمراہ جج کو دباو میں لانے اور بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ پر حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے اپنے خط میں جن خفیہ قوتوں کی مداخلت کا ذکر کیا ان کے نشان ان مقدّمات میں بھی واضح ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ججز کو ڈرا دھمکا کر یا ٹاوٹ درخواست گزاروں کو تھپکیاں دیکر عدالتی کارروائی میں شرمناک مداخلت اور عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں رکھنے کی کوششیں جاری ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کا طرزِعمل اور خیالات نہایت مایوس کن اور عدلیہ مخالف رہے، ،پاکستان کی آئینی اور جمہوری تاریخ کے اس سنگین اور حسّاس ترین معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت اور فل کورٹ کی تشکیل سے چیف جسٹس کا گریز نہایت افسوسناک ہے،اپنے خط کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر ماری جانے والی شب خون کو قوم کے سامنے لانے اور ان ججز کی آواز میں آواز ملانے والے ججز خراجِ تحسین کے مستحق ہیں،چیف جسٹس آف پاکستان سے مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کی بجائے معاملے پر تمام ہائیکورٹس سے موصول ہونے والے جوابات کو منظر ِعام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے ،کورکمیٹی کی جانب سے پنجاب میں کسانوں کے معاشی قتل، گندم کی فصل کے ضیاع اور پرامن احتجاج کیلئے نکلنے والے کسانوں کیخلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی گئی جبکہ اجلاس میں بانی چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں ملک گیر پرامن احتجاجی تحریک کی تیاریوں پر بھی تفصیلی تباد لہ خیال کیا گیا ،بانی چیئرمین کی منظوری سے مسلم لیگ نواز، پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں سے سیاسی اشتراکِ عمل کے آپشنز پر بھی تفصیلی غور کیا گیا اور 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والوں کے معاملے کو بانی چیئرمین تحریک انصاف کی جیل سے رہائی تک مکمل طور پر مو خّر کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والوں کی جماعت میں واپسی کی درخواستوں کو رہائی کے بعد فیصلے کیلئے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو پیش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔