بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

6 لاکھ سے زائد ٹیکس نادہندگان کی موبائل سمزبند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی۔
ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کے موبائل سمزبند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا۔
ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزارسے زائد افراد کی موبائل فون سمزبند کرنے کیلئے نشاندہی کرلی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی آمدن انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہیں لیکن یہ افراد انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہونے کے باجود فائل نہیں کررہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ افراد ایف بی آر ایکٹوٹیکس پیئرلسٹ میں شامل نہیں ہیں، انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشن کسی بھی وقت بند کیے جاسکتے ہیں۔