بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی بجٹ6 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

وفاقی بجٹ 2024-25 چھ جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 6 جون کو بلائے جانے کا امکان ہے،پری بجٹ اجلاس 13 مئی کو متوقع ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بجٹ اجلاس سے متعلق تیاریوں کا گرین سگنل مل گیا ہے،وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تیاریاں شروع کر دیں۔
بجٹ اجلاس میں وفاقی بجٹ کی منظوری جبکہ پری بجٹ اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث اور اظہار تشکر کی تحریک کو منظور کیا جائیگا،عوامی مسائل پر بھی تفصیلی بحث بھی کی جائیگی۔