بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد ہی ہم بات چیت میں آگے بڑھیں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور(ممتازنیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد ہی ہم بات چیت میں آگے بڑھیں گے، پہلے کیاسوچ تھی وہ ہم نے دیکھ برداشت بھی کرلی،آگے کی کیاسوچ ہے اس پر بات چیت ہوسکتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے علی امین گنڈاپورنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہتے تھے کہ پاکستان کے لئے سب کے ساتھ بات کرنے کو تیارہوں، بانی پی ٹی آئی نے تین لوگوں کے نام لئے ہیں جو گفتگوکریں گے،بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد ہی ہم بات چیت میں آگے بڑھیں گے۔علی امین گنڈاپورنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں پوچھاکہ آپ نے بات چیت کرنے اجازت دی،جس پرانہوں نے کہاکہ آپ سمیت تین لوگوں کو بات کرنے کی اجازت دی ہے،بات چیت کا عمل شروع ہوگایقینااپناپوائنٹ رکھوں گا،پہلے کیاسوچ تھی وہ ہم نے دیکھ برداشت بھی کرلی،آگے کی کیاسوچ ہے اس پر بات چیت ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے زیادہ تربات پاکستان کے حوالے سے ہی ہوتی ہے،ایک سوال پر علی امین گنڈاپورنے کہاکہ سسٹم میں رہ کراندازہ ہواکہ بہت سے معاملات میں دوسرے ممالک کے پابندہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اپنی جنگ لڑرہاہوں اور آخری دم تک لڑوں گا، خصوصی نشستوں کے لئے ہم الیکشن کمیشن سے ملاقات کریں گے۔
علی امین گنڈاپورنے کہاکہ چاہتاہوں کہ اسمبلی کے ذریعے قردادآئے اور پھر نومئی پرجوڈیشل کمیشن بنے،نومئی پر چیف جسٹس سے کمیشن کا مطالبہ کیا،اسمبلی کے ذریعے مطالبہ آئے گاتو اس میں وزن ہوگا، کابینہ کے ذریعے چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرسکتاہوں۔انہوں نے کہاکہ مولان فضل الرحمان حق سچ بات کریں،مثبت بات کریں،سسٹم سے فائدہ اٹھانے کےلئے نہ آئیں۔