بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا پنجاب بارڈر پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر حملہ

تونسہ کے پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے گزشتہ رات حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا۔

ریجنل پولیس آفیسر سجاد حسن خان کے مطابق واقعے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ گزشتہ رات تونسہ میں خیبرپختونخوا بارڈر پر واقع پولیس چیک پوسٹ جھنگی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔

سجاد حسن خان کا بتانا ہے کہ پنجاب پولیس کے جوانوں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں حملہ آور رات کی تاریکی میں بھاگ گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ حملہ آور راکٹ لانچرز اور اسلحہ سے لیس تھے جو چیک پوسٹ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے لیکن پولیس نے ان کا حملہ ناکام بنادیا، حملے میں 7 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تونسہ منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال میں 5 پولیس اہلکاروں کو مرہم پٹی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے جبکہ 2 اہلکاروں کا علاج جاری ہے۔

پولیس کی بھاری نفری کا سرحدی علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔