بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بم سے اُڑانے کی دھمکی، دہلی کے چار اسکول خالی کرالیے گئے

بم سے اُڑانے کی دھمکی پر دہلی کی انتظامیہ نے چار اسکول خالی کراکے تلاشی لی تاہم کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ ان میں دہلی پبلک پبلک اسکول کا دوارکا کیمپس بھی شامل ہے۔

دہلی پبلک اسکول دوارکا کیمپس کی تلاشی کے لیے اسکول کو خالی کرانے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ کو بھی طلب کیا گیا۔

مدر میری اسکول، ایسٹ میور وِہار اور سنسکرتی اسکول کو بھی بم سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ان اسکولوں کو بھی پولیس نے خالی کرواکے حصار میں لے لیا۔ دہلی پبلک اسکول کو صبح 6 بجے دھمکی ملی تھی جس کے بعد پولیس، فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار تیزی سے وہاں پہنچے۔

چند ماہ قبل بھی ممبئی اور دہلی کے متعدد اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ کہیں کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔