لاہور(ممتازنیوز)سینٸرمنسٹر مریم اورنگزیب کی ہدایت پرصوبہ بھر میں پرولیسیس پلانٹس کے خلاف بشمول شیخوپورہ اور مریدکے میں کریک ڈاٶن بدستور جاری ہے،ٹائروں کو پگھلاکر زہریلے دھوئیں اور کیمیائی تعفن پھیلانے میں ملوث درجنوں یونٹس منہدم کردئیے گئے۔
شیخوپورہ اور مریدکے میں واقع افتاب گیلانی پرولیسیس پلانٹ،موضع ننگل پرولیسیس پلانٹ، سہدان پرولیسیس پلانٹ ،دانش پرولیسیس پلانٹ،میاں رفاقت پرولیسیس پلانٹ ،دوردہند پرولیسیس پلانٹ ،عاشق،اے ی ایچ پرولیسیس پلانٹ،عامر پرولیسیس پلانٹ اور دیگر پرولیسیس پلانٹس کو مسمارکرکے بجلی کے کنکشنز کاٹ دیے گٸے۔لاہور، شیخوپورہ، مرید کے سمیت مختلف شہروں میں محکمہ تحفظ ماحول، میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کامشترکہ آپریشن کیاگیا۔
سنیٸرمنسٹرمریم اورنگزیب نے کہاکہ ٹائر پگھلانے سے سانس، پھیپھڑوں اور کینسر سمیت دیگر جان لیوا بیماریاں پیدا ہوتی ہیں،انسانی جانوں کوخطرے میں ڈالنے والوں سے کوٸی رعایت نہیں برتی جائے گی،ٹائر جلانے سے پیدا ہونے والے دھوئیں سے پنجاب میں لوگ دمے، سانس اور پھیپھڑوں کی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، 400 سے 800 درجہ حرارت پر ٹائر اور دیگر نامیاتی اجزاء جلانے سے انتہائی زہریلی گیس ‘کاربن مونو آکسائیڈ’ پھیلتی ہے ، یہ فیکٹریاں فضا میں موت پھیلا رہی ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پہ تمام انڈسٹری ، انڈسٹریل یونٹ اور ، بھٹے کی میپنگ مکمل کی جا رہی ہےعوام کی زندگی اور صحت پر کوٸی سمجھوتہ نہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے جو بچوں سمیت شہریوں کے زندگیوں کو تباہ کر رہا ہے ،زندگیاں بچانے اور عوام کی صحت کے تحفظ کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،ہمیں ماحول ،پانی، اور ہواکو آلودگی سے پاک کرکے زمین کو سرسبز وشاداب بنانا ہے۔








