بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے ڈیل کی تو وہ شہباز شریف بن جائیں گے، فواد چودھری

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے فوجی اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات سے متعلق کہا ہے کہ عمران خان اگر ڈیل کرتے ہیں تو وہ شہباز شریف بن جائیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ڈیل کرنا اب کسی کے لیے بھی ممکن نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کرنا ممکن نہیں، اگر وہ ڈیل کرتے ہیں تو ان کو نقصان ہوگا اور وہ شہباز شریف بن جائیں گے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ڈیل نہیں ہونی چاہیے بلکہ گفتگو کرنی چاہیے، ڈیل ہم آئین پاکستان سے کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینج آگیا ہے، اب کوئی کسی سے ڈیل نہیں کرسکتا، انتخابی نتائج سے سب کچھ واضح ہوچکا ہے۔