اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے جمعہ کے روز ضلع دیامر میں شاہراہ قراقرم پر مسافروں کی بس کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری سے رابطہ کیا اور دکھ کی اس گھڑی میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا-
انہوں نے گلگت بلتستان میں متعلقہ حکام کو فوری امدادی سرگرمیوں کی بھی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر نے زخمیوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔








