بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی تیاریاں کا جائزہ،سیکورٹی اداروں کی پارلیمنٹ ہائوس میں فرضی مشق

اسلام آباد(ممتازنیوز)کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی تیاریاں کا جائزہ،پارلیمنٹ ہاوس میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فرضی مشق کی گئی ،قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز محمد اشفاق نے آپریشن کو لیڈ کیا ،فرضی مشق میں پارلیمنٹ سیکیورٹی، سی ٹی ڈی، اسلام آباد پولیس نے حصہ لیا ،سی ڈی اےریسکیو 1122،فائر بریگیڈ بم ڈسپوزل سمیت دیگر اداروں کے اہلکاروں نے مشق میں شرکت کی،سیکیورٹی اہلکاروں نے پارلیمنٹ بلڈنگ میں سرچ اور ریسکیو کی فرضی مشق کی ،آگ بجھانے اور ملازمین کو بلڈنگ سے باہر نکالنے کا مظاہرہ بھی کیا گیا. پارلیمنٹ کی عمارت کے مخصوص حصوں میں فرضی کمانڈو آپریشن کیا گیا، فرضی مشق میں سیکیورٹی اہلکاروں کی استعداد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،سارجنٹ ایٹ آرمز قومی اسمبلی محمد اشفاق نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سالانہ بنیادوں پر فرضی مشق کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔