بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گندم در آمد اسکینڈل میں ملوث اہم کردار کا نام سامنے آگیا

اسلام آباد : گندم درآمد اسکینڈل میں ملوث اہم کردار کا نام سامنے آگیا، گندم درآمد پر سب سے اہم پوزیشن سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی پر کیپٹن (ر) محمد محمود تعینات تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق  ستمبر2023میں غیرضروری گندم درآمد کےوقت نگران وزیرفوڈسیکیورٹی ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک تھے جبکہ گندم درآمد پر سب سے اہم پوزیشن سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی پر کیپٹن (ر) محمدمحمود تعینات تھے۔
گندم در آمد اسکینڈل میں ملوث سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی کا ماضی کے متنازع اسکینڈلز میں بھی کردار سامنے رہا۔
کیپٹن (ر)محمد محمود کا پہلے نندی پورپاور پراجیکٹ اورراولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں بھی نام آیا تھا ، نومبر 2015 میں محمد محمود کو نندی پورپلانٹ میں بےضابطگیوں پرایم ڈی کےعہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
مئی 2021کوکیپٹن (ر)محمدمحمود بطورکمشنر راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں گرفتار بھی ہوئے تاہم کیپٹن (ر) محمد محمود اب بھی چیئرمین پی ٹی سی ایل اورسیکریٹری آئی ٹی کےعہدےپر موجود ہیں۔
 نجی ٹی وی کے مطابق  سابق سیکریٹری محمدمحمود کاکہناہے کہ یہ ڈی پی پی کا اپنا فیصلہ تھا کیونکہ گندم امپورٹ پر پابندی نہیں تھی۔