اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے سیٹلائیٹ مشن “آئی کیوب قمر” کی روانگی کا ٹی وی پر براہ راست مشاہدہ کیا ۔چین کے شہر ہینان میں “آئی کیوب قمر” کے بلاسٹ آف ہونے کے بعد وزیراعظم نے پرجوش ہو کر تالیاں بجائیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سیٹلائیٹ مشن “آئی کیوب قمر” بھیجنے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ “آئی کیوب قمر” خلاء میں پاکستان کا پہلا قدم ہے ، جوہری میدان کی طرح یہاں بھی ہمارے سائنسدان، انجینئرز اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں۔








