اسلام آباد: سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑاور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے درمیان گندم سکنڈل پر تلخ کلامی ہوئی ۔نجی وی کے مطابق انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کے درمیان تلخ کلامی گزشتہ شب ہوٹل میں ہوئی ۔انوارالحق کاکڑنے حنیف عباسی سے استفسار کیاکہ کیا آپ مجھے کرنے آئے ہو؟جس پر حنیف عباسی نے کہاکہ میں نے پروگرام میں حق بیان کیا۔اس پر انوارالحق کاکڑنے کہاکہ میں نے پوچھا کہ حنیف عباسی کون ہے ؟ انہوں نے حنیف عباسی سے یہ بھی کہاکہ اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو آپ اور ن لیگ منہ چھپاتے پھریں گے ۔
انوارالحق کاکڑاور حنیف عباسی کے درمیان گندم سکنڈل کے معاملے پر تلخ کلامی








