اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے کہاہےکہ ججز تقرری میں پارلیمانی کمیٹی کا کردار ربڑسٹمپ کا ہے،چیف جسٹس کی مدت ملازمت سے متعلق تجاویزگردش کررہی ہیں،انہیں یکسرمستردنہیں کروں گا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ججز کی تعیناتی کےنظام میں بیلنس ہوناچاہئے ،آئین میں 18 ویں ترمیم کے تحت ججز تقرری میں توازن قائم تھا تاہم 19 ویں ترمیم کے بعد پارلیمانی کمیٹی کاکردار ربڑ سٹمپ کا ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت سے متعلق تجاویز گردش کررہی ہیں،میں چیف جسٹس کی مدت ملازمت سے متعلق ان تجاویزکو یکسر مستر نہیں کروں گا۔ اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ آئین کے تحت پاکستان تحریک انصاف اسمبلی میں کسی مخصوص نشست کی حقدار نہیں ہے
چیف جسٹس کی مدت ملازمت سے متعلق زیرگردش تجاویز کویکسرمستردنہیں کروں گا،وزیرقانون








