بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پک اپ گاڑی میں گیس ڈلواتے ہوئے سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 4 مویشی بھی مرگئے

ڈیرہ مراد جمالی میں سی این جی اسٹیشن پر کھڑی گاڑی میں سلنڈر کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے

ڈیرہ مراد جمالی میں سی این جی فلنگ اسٹیشن پر کھڑی پک اپ گاڑی جوکہ گیس بھرا رہی تھی کہ اس دوران پک اپ گاڑی کا گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق ہو گیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جاں بحق ہونے والے کی شناخت میر محمد ولد بنگل خان قوم پیچوہا سکنہ صحبت پور سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں حبیب اللہ ولد حمزہ خان قوم سپر ،عبد المجید ولد عبدالنبی قوم سپر، سومر خان ولد نبی داد قوم بگٹی سکنہ نصیب اللّٰہ کھوسہ اور عبدالغفور ولد بنگل خان قوم لہڑی سکنہ بھنڈ صحبت پور شامل ہیں۔

پک اپ گاڑی میں مال مویشی لدے ہوے تھے دھماکے سے 4 مویشی بھی مرگئے۔