بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر انتظام جشن بہاراں میلہ 10مئی سے شروع ہوگا

راولپنڈی: پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر انتظام علامہ اقبال پارک مری روڈ میں جشن بہاراں میلہ10مئی سے شروع ہو گاجو 17مئی تک جاری رہے گا ۔
افتتاحی تقریب10 مئی کو ہو گی جس کا افتتاح صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کریں گی۔
تقریب میں راولپنڈی کے دیگر اعلیٰ افسران بھی اس تقریب میں شریک ہونگے۔
پاک انٹرنیشنل امورمنٹ نے بتایا کہ یہاں پر روشنیوں سے تما م پارک کو جگمگا دیا جائےگا ۔
اس کے علاوہ فلورز شو بھی ہونگے ۔ انہوںنے بتایا کہ بچوں اور نوجوانوں کے لئے مختلف قسم کے جھولے لگائے جائینگے ۔
اس کے علاوہ مختلف قسم کا سٹالز بھی لگائے جائینگے ۔ حکام کے مطابق مہنگائی کے اس دور میں راولپنڈی کے عوام کو اچھی او ر معیاری تفریح پہنچانا ہمارا بنیادی مقصد ہے۔