بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گندم اسکینڈل ، انور الحق اور محسن نقوی کو طلب کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، سیکرٹری کابینہ

اسلام آباد(ممتاز نیوز) وفاقی سیکرٹری کابینہ کامران افضل نے گندم اسکینڈل میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو طلب کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ اپنے ایک بیان میں سیکرٹری کابینہ کامران افضل نے کہا کہ نہ نگران وزیراعظم اور نہ محسن نقوی کو طلب کیا ، اپنے دائرہ میں رہ کر کام کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گندم انکوائری میں نگران وزیراعظم کو طلب نہیں کیا گیا،نگران وزیراعظم کو طلب کئے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میری انکوائری سے متعلق خبریں غلط چلائی جا رہی ہیں ۔