بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راجہ ظفر الحق کی صادق خان کی تیسری مرتبہ میئر لندن کےالیکشن میں کامیابی پر انہیں مبارکباد

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین وسیکرٹری جنرل موتمر العالم الاسلامی راجہ ظفر الحق نے صادق خان کی تیسری مرتبہ لندن کے میئر کے الیکشن میں غیر معمولی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں راجہ ظفر الحق نے کہا کہ اس سے قبل صادق خان پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے اور اس دوران انہوں نے جو اپنے حلقے کی خدمت اس پر انہیں کہا گیا کہ وہ لندن کا میئر کا الیکشن لڑیں ۔انہوں نے فلسطین کے مسئلے پر غزہ میں جنگ بندی اور وہاں مظلوم فلسطینیوں پر گولہ باری بند کرنے کی پرزور حمایت کی ۔ راجہ ظفر الحق نے کہا کہ اس بار کی جیت میں یہ عنصر کافی نمایاں رہا ہے ، آپ نے دیکھا ہوگا کہ لوکل باڈیز کے الیکشن میں حکومتی جماعت کو اکثر جگہ پر شکست ہوئی ہے اور اس کی یہی وجہ ہے کہ غزہ کے معاملے میں برطانوی حکومت کی پالیسی کو لوگوں نے پسند نہیں کیا اور وہاں مسلسل مظاہرے ہورہے ہیں ، فلسطین کے حق میں کچھ ایسی ہی صورتحال امریکا میں بھی ہے اوروہاں بھی 2200سے زیادہ نوجوان جو بیشتر مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی اس مہم کو ناصرف جاری رکھیں گے بلکہ گرمیوں کی چھٹیوں میں اس میں اور اضافہ کریں گے ، امریکا میں بھی حکومت جو اسرائیل کی ناجائز پالیسیوں کی حمایت کررہی ہے وہ اس سے کچھ سبق سیکھیں۔