معروف فنکاروں نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سانحہ ہے 9 مئی پر جہاں پوری قوم غمزدہ ہے وہیں شوبز کی معروف شخصیات نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
اداکار ساجد حسن نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کو میں انتہائی تشویش سے دیکھتا ہوں، 9 مئی کے ذمہ داران کو کڑی سزا ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو چاہیے کہ وہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی دراصل ہماری بے حرمتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔
ساجد حسن نے کہا پاکستان ایک امت کے لیے بنا ہے جس کی سلامتی ہم سب پر فرض ہے، سب سے پہلے پاکستان باقی سب کچھ بعد میں، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔
9 مئی کے ذمہ داران کو کڑی سزا ملنی چاہیے، ساجد حسن








