بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایمل ولی کے عوامی نیشنل پارٹی کا صدر منتخب ہونے کا امکان

ایمل ولی کا عوامی نیشنل پارٹی کا صدر منتخب ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایمل ولی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے اے این پی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

ذرائع کے مطابق اے این پی کے دیگر عہدوں کے لیے انٹرا پارٹی انتخابات آج ہوں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز سابق سینیٹر زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا اور انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں رواں ماہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی کونسل اجلاس میں خیبر پختون خوا میں پارٹی کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی تھی۔

باچا خان مرکز کے مطابق میاں افتخار حسین اے این پی کے صوبائی صدر منتخب ہوئے تھے جبکہ سید عاقل شاہ صوبائی سینئر نائب صدر، حسین شاہ خان جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے تھے۔