بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپیکر قومی اسمبلی کی فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا کے گورنر بننےپر مبارکباد

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختون خوا کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تہنیتی پیغام میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی کا بطور گورنر خیبر پختونخواہ تقرر اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں کے قائدین کا ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے،فیصل کریم کنڈی ایک با اصول، مخلص، زیرک اور معاملہ فہم سیاسی رہنما ہیں،فیصل کریم کنڈی کا بطور گورنر تقرر صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے نیک شگون ثابت ہو گا،فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں صوبے اور وفاق میں ہم آہنگی اور رابطوں میں اضافہ ہو گا