بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جلد رجسٹریشن کرائیں،10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈگاڑیوں کو 10مئی کے بعد ایکسائزڈیپارٹمنٹ اپنی تحویل میں لیگی، موٹرسائیکل اورگاڑیوں والےاپنی غیررجسٹرڈگاڑیاں جلدرجسٹرڈکروالے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور کالجز کو اپنےاسٹاف پرنظررکھنی ہے، سندھ پولیس نے بھی منشیات کے خلاف تعاون کا یقین دلایا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نےکرائم اورمنشیات کےخلاف کریک ڈاؤن کاحکم دیا، ڈیڑھ ماہ میں1ہزار22ایف آئی آراور1500کےقریب ملزمان کوگرفتارکیا، 236کلوآئس،900 کلو ہیروئن مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی۔

انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈگاڑیوں کو 10مئی کے بعد ایکسائزڈیپارٹمنٹ اپنی تحویل میں لیگی، موٹرسائیکل اورگاڑیوں والےاپنی غیررجسٹرڈگاڑیاں جلدرجسٹرڈکروالے، ایکسائزڈ یپارٹمنٹ 10مئی سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنےجارہاہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیاں زیادہ تر دہشت گردی میں استعمال ہوتی ہے، شہری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے اپنی اصل نمبر پلیٹ وصول کرلے، ایکسائزڈپارٹمنٹ نےمنشیات فروشوں کےخلاف اشتہارات بھی دیے۔

انہوں نے کہا کہ کل بھی کچےمیں بڑےڈاکوؤں کوماراگیاہے، پولیس اوررینجرزمشترکہ طورپرکچےکےڈاکوؤں کےخلاف آپریشن کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحادکونسل نےمخصوص نشستوں کےلئےلسٹ جمع نہیں کروائی تھی، یہ ملک آئین پاکستان پرہی چلتاہےکسی کےخواہشات پرملک نہیں چل سکتا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو بھی غیررجسٹرڈ گاڑی چلائیگا ہم گاڑی تحویل میں لینگے، اسکولوں کےمالکان کوبلاکرانہیں ہم مستقبل کالائحہ عمل بتائیں گے، ہم مختلف اسکولوں میں جاکر بچوں کےٹیسٹ کرینگے، بچوں کےٹیسٹ کوپبلک نہیں کیاجائیگا بلکہ تفتیش ہوگی اورملوث لوگ گرفتارہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جیکب آبادمیں2خواتین پکڑی گئی جومنشیات سپلائی کررہی تھی، اس سےقبل مکیش کمارچاولہ صاحب کی قیادت میں بڑی کاروائیاں ہوئی۔