بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی کی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بدھ کی شام 4 بجے طلب

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بدھ کی شام 4 بجے طلب کر لیا۔

’نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے ہونے والے بجٹ اجلاس سمیت دیگر پارلیمانی امور پر مشاورت کی جائے گی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم تارڑ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ان کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کے عامر ڈوگر ، پیپلزپارٹی کے اعجاز جاکھرانی، ایم کیو ایم پاکستان کے امین الحق، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جے یو آئی ف) کے نور عالم خان اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے گل اصغر خان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔