بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 2143 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے کا ہو گیاہے ۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 21 ڈالر فی اونس اضافہ ہواہے جس کے بعد قیمت 2322 ڈالر ز ہو گئی۔