اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہےکہ مخصوص نشستوں سے متعلق عدالت سے جو فیصلہ آیاہے وہ عبوری فیصلہ ہے حتمی نہیں،مخصوص نشستیں سنی اتحادکونسل کوتونہیں مل سکتیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ میں نہیں سمجھتاکہ سنی اتحادکونسل کو مخصوص نشستیں واپس مل جائیں گی،سپریم کورٹ زیادہ سے زیادہ قانون میں ترمیم کاکہہ سکتی ہے، آزادامیدواروں کی اس عمل میں کوئی حیثیت نہیں، قانون کا مقصد یہ ہے کہ الیکشن لڑنے والی جماعتوں کو حصہ دیاجائے،آزادامیدوارایسی جماعت میں شامل ہوگئے جو اس دوڑسے باہرہے۔
انہوں نے کہاکہ آزادامیدواروں کی غلطی کا خمیازہ خودانہوں نے ہی بھگتناہے ،کسی اور نے نہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم جن ترامیم کا سوچ رہے ہیں وہ عدلیہ اور بارزکامطالبہ ہے۔73 کے آئین میں چیف جسٹس کی مدت متعین تھی،ایساکون سا ادارہ ہے جس کے سربراہ کی مدت متعین نہ ہو۔
ایک سوال پر راناثنااللہ نے کہاکہ پی پی کی کابینہ میں شمولیت کے امکانات پہلے سے زیادہ روش ہیں








