facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور دھماکہ کے مزید 5 زخمی دم توڑ گئے، شہدا کی تعداد 62 ہوگئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )کوچہ رسالدار دھماکے کے مزید 5 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 62 ہوگئی، 25 شہدا کی نماز جنازہ بھی ادا کرلی گئی۔ ایل آر ایچ کے ترجمان کے مطابق اسپتال میں لائے گئے متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، دھماکے کے مزید پانچ زخمی توڑ گئے ہیں اور شہدا کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے، تاحال 37 زخمی زیر علاج ہیں۔

پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں دھماکے کے باعث آج شہر میں فضا سوگوار ہے۔ خود کش حملہ آر کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر دیا گیا۔تفتیشی ٹیم کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے اعضا کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ میں ملوث مکمل گروپ کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر دیا گیا۔ ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔پشاور کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال کردیا گیا جس کے مطابق پولیس اسٹیشن سے ارسال مراسلے کی بنیاد پر سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہوگا،مراسلہ میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی دفعات شامل کی گئیں، حملہ آور نے کالا رلباس پہنا ہوا تھا ،جس نے پستول سے پہلے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا،مراسلہ ایس ایچ او خان رازق وارث خان کی مدعیت میں ارسال کیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق پشاور کے علاقے قصہ خوانی کی جامع مسجدکوچہ رسالدار میں جمعہ کے روز ہونے والے خودکش دھماکے میں اب تک 57 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 190 سے زائد زخمی ہیں۔شہر کی فضا سوگوار ہے اور جاں بحق ہونے والوں کی نماز جناز و تدفین کا سلسلہ بھی جاری ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسجد کا محاصرہ کررکھا ہے اور اس میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں۔پشاور دھماکے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے محکمہ انسداد دہشتگردی کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جو ایس ایچ او کی مدعیت میں جاری کیا گیاہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے سے پہلے پولیس اہلکاروں کونشانہ بنایا اور حملہ آور نے مسجد کے اندر نمازیوں پر فائرنگ کی پھر خودکش دھماکا کیا، دھماکے سے مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا۔واضح رہے کہ مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش حملہ تقریبا ایک بجکر 55 منٹ پر ہوا جس میں حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی اور پھر مسجد کے اندر جاکر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔