بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفع آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری 75 سالہ تاریخ میں بہت دلخراش واقعات ہوئے مگر ہم نے ان پر نا خود احتسابی کی نا کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا، 9 مئی کے واقعہ کا احتساب ہونا چاہیے اور قوم کو پتا لگنا چاہیے کہ اس کے اسپانسرز کون تھے، کن لوگوں نے اس پر عمل در آمد کروایا اور ان کے مقاصد کیا تھے؟ اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات ہوسکتے ہیں، ہم نے بھی کیے، میڈیا نے بھی کیے لیکن ایک بات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہے وہ ہے ہماری شہدا کی یاد جنہوں نے ہمارے ملک کے لیے قربانیا دیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ جو سازش تیار ہوئی جس کا ہدف نواز شریف تھا تو اس سازش کی ناکامی کے بعد ملک اذیت سے گزرا، کرپشن کا سیلاب آیا اور جب عدم اعتماد کے بعد نئی حکومت ہوئی تو ان کی کوشش تھی کہ نیا آرمی چیف ان کی مرضی کا لگے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں ناکامی ہوئی تو 9مئی کی سازش کی تیاری کی گئی ۔