لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ یوکرین رو س کو جنگ میں ہرا سکتا ہے۔
برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے روسی حملے کے خلاف یوکرین کے عوام کی مزاحمت کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں یوکرین جنگ کتنا عرصہ چلے گی لیکن یوکرین روس کو جنگ میں ہرا سکتا ہے، یوکرینی عوام وقت کیساتھ سرخرو ہوں گے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ جنگ پہلے ہی روسی صدر پیوٹن کی منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہورہی اور روس یوکرینی عوام کی خواہشات کو دبا نہیں سکتا۔انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ روس پوری عسکری قوت لگاتا ہے تویوکرین کے لیے مقابلہ کرنا مشکل ہوگا جب کہ بین الاقوامی برادری پرعزم ہے کہ وہ یوکرین کی مدد کے لیے سب کچھ کرے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور اتحادیوں کو جنگ کا دائرہ وسیع ہونے سے متعلق تشویش ہے۔انٹونی بلنکن نے جنگ کے انتخاب پر پیوٹن پر دبا برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا۔