اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ نے ضابطہ فوجداری میں بنیادی نوعیت کی اہم ترامیم کیلئے سینیٹر عرفان صدیقی کے پیش کردہ بل کی منظوری دے دی۔ اس بل کے ذریعے مجموعہ ضابطہ فوجداری 1898 کی شق 4، شق 408 , شق 414A میں ترامیم کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سیکشن 14، سیکشن 14A تبدیل کرکے نئی شقیں ڈالی گئی ہیں۔ سینیٹ سے منظوری کے بعد اب یہ بل قومی اسمبلی میں جائےگا جہاں سے منظوری کے بعد یہ بل باضابطہ قانون بن جائےگا اس بل کی منظورِی کے بعد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر وغیرہ کے عدالتی اختیارات ختم ہو جائیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بل کے محرک سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آج آئین کے ایک اہم تقاضے کی تکمیل ہو گئی ہے اور ضابطہ فوجداری کی سامراجی روح نکال دی گئی ہے۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کوعدالتی اختیارات سے محروم کرنے کا بل سینیٹ میں منظور







