بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راکھی ساونت کو دل میں درد کی شکایت، اسپتال منتقل

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت دل میں تکلیف اٹھنے کے سبب اسپتال منتقل ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت کو دل میں درد کی شکایت اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کے اسپتال منتقل ہونے کی خبر اور اسپتال میں علاج کرواتے ہوئے تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔


تصویروں میں راکھی ساونت کو بیہوشی کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ طبی عملہ اُن کا معائنہ کر رہا ہے۔

دوسری جانب راکھی ساونت کو اسپتال میں بیمار حالت میں دیکھ کر اُن کے مداحوں کی جانب سے غم اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ راکھی ساونت کو گزشتہ روز دل میں تکلیف اُٹھنے کے سبب اسپتال لایا گیا تھا جہاں اُن کے بہت سے طبی ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں، ڈاکٹروں کی جانب سے اداکارہ کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔