facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سیکرٹری قانون ڈاکٹر ریاض کو بری کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالتوں کے بعد ہائیکورٹ سے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس پر ملزمان بری،نندی پور ریفرنس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سیکرٹری قانون ڈاکٹر ریاض کو بری کردیا ۔
ہفتہ کو سابق سیکرٹری قانون ڈاکٹر ریاض کی جانب سے بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت میں پیش ہوئے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ نیب ریفرنس میں ملزم پر مالی فائدہ لینے کا کوئی ثبوت نہیں،نیب ریفرنس میں ڈاکٹر ریاض کے خلاف فراڈ یا بددیانتی کا بھی کوئی الزام نہیں۔عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر ریاض کے خلاف نندی پور ریفرنس کا مزید ٹرائل کرنا بے سود ہوگا،نندی پور ریفرنس میں شریک ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر ریاض کو بھی بری کردیا۔