facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف اے ٹی ایف نے متحدہ عرب امارات کو بھی گرے لسٹ میں شامل کرلیا

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے نگراں ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کو بھی گرے لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

 

ایف اے ٹی ایف کے مطابق متحدہ عرب امارات ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کو نافذ کرنے کے لیے کام کرے گا۔ایف اے ٹی ایف نے تسلیم کیا ہے کہ اماراتی حکومت منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی حکومت کا کہنا ہے کہ امارات کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ معیشت میں مشکوک لین دین کی نشاندہی پر پیش رفت جاری ہے۔