بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید لاہور سے گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیرمیاں محمود الرشید کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کو 16ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل محمود الرشید نے کہا تھا کہ ان کے گھر پر پولیس چھاپے کے دوران وہ اسٹور میں آدھا گھنٹہ چھپے رہے۔