اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں کی گاڑیوں سے اسلحہ برآمد ہونے کے واقعے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ یہ ہے نام نہاد لانگ مارچ کا گندا چہرہ اوران کےعزائم۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی عہدیداروں زبیر نیازی اور بجاش نیازی کی گاڑیوں سےاسلحہ برآمد ہوا ہے۔
Weapons recovered by punjab Lahore police from vehicles of PTI Lahore office bearers Zubair Niazi and Bajash Niazi. Case registered. This is the ugly face of the so called Long March. These are the intentions. pic.twitter.com/oGZHituEgf
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 25, 2022
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عہدیداروں کی گاڑیوں سے اسلحہ ملنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہے نام نہاد لانگ مارچ کا گندا چہرہ اوران کے عزائم۔
واضح رہے کہ لاہور میں پولیس نےپی ٹی آئی کے رہنماؤں بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھروں پر چھاپے مارے، یہ دونوں رہنما تو پولیس کے ہتھے نہ چڑھے تاہم ان کے گھروں سے بھاری مقدار میں برآمد کیا گیا ہے۔









