بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آج کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی کے بعد اب شہریوں کے لیے محکمی موسمیات نے نوید سنا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں رواں ہفتے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ شہر میں اسوقت مطلع ابر آلود ہے، جبکہ سمندری ہوائیں بھی بحال ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سمت سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا تھا کہ گرمی کی شدت 35 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

نمی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔ پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

دوسری جانب سے ائیر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 14 نمبر پر آگیا۔

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 82 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔