بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیل کی حراست میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ برے سلوک کا بھانڈا پھوٹ گیا

فلسطینی قیدیوں کے ساتھ انتہائی بدسلوکی کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد اسرائیل اپنے فوجی حراستی کیمپ کے استعمال کو مرحلہ وار بند کرنے پر مجبور ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وکلاء نے سپریم کورٹ کو بتایا فلسطینی قیدیوں کو 7 اکتوبر کے حملے کے بعد (Sde Teiman) سائٹ پر رکھا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت کو بتایا گیا اس فوجی کیمپ میں کئی فلسطینی قیدیوں کے ساتھ انتہائی برا رویہ اپنایا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حراستی کیمپ سے قیدیوں کی منتقلی شروع ہوگئی ہے اور زیادہ تر قیدیوں کو ایک دو ہفتوں میں منتقل کردیا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق (Sde Teiman) سائٹ کو بند کرنے کے لیے متعدد گروپس نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی، اس گروپ میں اسرائیل میں شہری حقوق کی ایسوسی ایشن (ACRI) بھی شامل تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاستی اٹارنی اینر ہیلمین نے درخواست کا جواب دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ 700 قیدیوں کو پہلے ہی مغربی کنارے میں منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ مزید 500 قیدیوں کو آنے والے ہفتوں میں منتقل کیا جائے گا، 200 قیدی ابھی بھی وہیں موجود ہیں جن کے بارے میں دی الحال فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپریل میں اے سی آر آئی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ قیدیوں کو جیل میں گھٹنوں کے بل رکھا گیا تھا اور انہیں ہر وقت ہتھکڑیوں میں رکھا جاتا تھا، قیدیوں کی آنکھوں پر پٹی باندھی گئی تھی اور ان کے ساتھ انتہائی براس سلوک کیا جاتا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے سے زیر حراست ہزاروں فلسطینیوں کے ساتھ برے سلوک کی وجہ سے بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے۔