سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے بڑھ گئی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے بڑھ گئی۔ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 43 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے ہوگئی ہے۔