بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کلرکہار سالٹ رینج پر گیس باؤزر گاڑی سے ٹکراگیا، 6 افراد ہلاک

کلرکہار سالٹ رینج پر گیس باؤزر مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق افسوسناک حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بریک فیل ہونے کے باعث گیس باؤزر ڈیوائڈر توڑتا ہوا مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگیا، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سوار تھے۔
موٹروے پولیس کے مطابق ٹکر کے بعد گیس باؤزر اور گاڑی گہری کھائی میں جاگرے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔