بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اقتصادی کونسل نے 5 سالہ منصوبے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل نے 5 سالہ منصوبے کی منظوری دے دی، وزیر اعظم نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر،اور ضم اضلاع پراسٹیرنگ کمیٹیز تشکیل دی ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے ایجنڈا کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا، قومی اقتصادی کونسل نے 5 سالہ منصوبے کی منظوری دے دیدی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیرنگ کمیٹی بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اور کمیٹی پی ایس ڈی پروگرام پر اتفاق رائے کے لیے متعلقہ حکام سے بات چیت کریں گی۔ اسٹیرنگ کمیٹز کی صدارت وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کریں گے۔
آزاد جموں و کشمیر کمیٹی میں امیر مقام، راجہ اشرف، خورشید شاہ، نوید قمر اور حنیف عباسی شامل ہونگے۔