بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہبازشریف کی مودی کو مبارکباد سفارتی تقاضا، کون سامحب نامہ بھیجاہے،خواجہ آصف


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہےکہ شہبازشریف کی مودی کو مبارکباد صرف سفارتی تقاضاہے،ہم نے کون سامحب نامہ بھیج دیاہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ماضی میں پی ٹی آئی کے دورمیں ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی پالیسی کے بعد ملک میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ ہوا، جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے جو کچھ بھی کیااس میں پی ٹی آئی یاعمران خان کی مرضی شامل تھی،عمران خان وقتاًفوقتاً طالبان کے حق میں بیانات بھی دیتے رہے،گٹھ جوڑ کے امکانات بھی ضرور ہیں، جس طرح سوشل میڈیاپرایک بیانیہ بنایاجارہاہے، شہداء کی تضحیک بھی کی جارہی ہے،کوئی بھی پاکستانی شہداء کے بارے میں اس طرح کی گفتگو نہیں کرے گا جس طرح کی یہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مودی نے بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا،انہیں وزیراعظم شہبازشریف کی طرف پھروزیراعظم منتخب ہونے کی مبارکباد ایک رسمی بات ہے،یہ سفارتی تقاضاہےہم نے کون سا محبت نامہ لکھ دیا۔ عمران خان سے مذاکرات کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہاکہ  انہوںنے کہاکہ آج جیل میں سہولتیں مانگنے والے عمران خان ماضی میں اے سی اتروانے کی باتیں کرتےرہے،انہوں نے کہاکہ جب آپ سے اقتدار چھن گیاتو آپ غداری جیسی باتیں کرنے لگے ہیں، شیخ مجیب کی باتیں ہم بھی کرتے تھے،اگرتلہ سازش کیس میں میں نہیں سمجھتا وہ غدار تھا،عمران خان شیخ مجیب کے بارے میں بیان بدلتے رہے ہیں۔