بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز کا افغانستان کو جیت کے لیے 219 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ویسٹ انڈیز نے اب تک کا سب سے بڑا اسکور بناتے ہوئے افغانستان کو جیت کے لیے 219 رنز کا ہدف دے دیا۔

گروپ سی میں شامل دونوں ٹیمیں گروس آئسلیٹ میں مدمقابل ہیں، جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے ٹیم کو 22 رنز کا آغاز فراہم کیا، برینڈن کنگ 7 رنز بناکر عظمت اللّٰہ کی بال پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد آنے والے بیٹر نکولس پورن اور جونسن چارلس نے دوسری وکٹ پر ٹیم کو 38 بالوں پر 80 رنز کی پارٹنر شپ فراہم کی، جونسن چارلس 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

وکٹ کی دوسری جانب نکولس پورن کا لاٹھی چارج جاری رہا اور انہوں نے تیسری وکٹ کے نقصان پر شائے ہوپ کے ساتھ ٹیم کو 33 رنز کی پارٹنر شپ فراہم کی، ہوپ 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

چوتھی وکٹ پر نکولس پورن نے کپتان رؤمن پاول کے ہمراہ اپنی ٹیم کو 64 رنز اور پانچویں وکٹ پر آنڈرے رسل کے ساتھ ٹیم کو 16 رنز کی پارٹنرشپ فراہم کی۔

نکولس پورن 53 بالوں پر 98 رنز کی عمدہ اننگ کھیل کر آخری اوور میں عظمت اللّٰہ عمرزئی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رؤمن پاول تھے جنہوں نے 26 رنز کی اننگ کھیلی۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 219 رنز کا ہدف دیا۔

واضح رہے کہ گروپ سے میں شامل دونوں ٹیمیں پہلے ہی سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

افغانستان اور ویسٹ انڈیز اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہیں، دونوں ٹیموں نے کھیلے گئے اپنے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔