بھارتی ٹیم اکثر اوقات اپنی حرکتوں کے باعث میمز کا حصہ بن جاتی ہیں جبکہ کچھ ویڈیوز اور تصاویر ایسی ہوتی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ جاتے ہیں۔
ایک ایسی ہی تصویر میں وراٹ کوہلی کو دیکھا جا سکتا ہے، جس میں کچھ ایسا کر رہے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر چکا ہے۔
حال ہی میں سابق کپتان اور بلے باز وراٹ کوہلی کی ویڈیو وائرل ہے، جس میں وہ جھک کر کچھ ڈھونڈ رہے ہیں۔
بنگلادیش اور بھارت کے مابین ہونے والے میچ کے دوران میدان میں وراٹ کوہلی وائرل ہو گئے ہیں، میچ کے 17 ویں اوور کے اختتام پر دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
بنگلادیشی بلےباز راشد حسن کی جانب سے چھکا لگایا گیا تھا، جس پر گیند پویلین سے باہر ٹیبل کے نیچے چلی گئی تھی۔
یہی وجہ تھی کہ وراٹ کوہلی بڑے ہی دل جوئی سے گیند کو ڈھونڈنے میں مگن ہوگئے، جبکہ وہ گیند کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ سر ویون رچرڈ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔









