facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپوزیشن کے 7 ارکان ہمارے ساتھ ہیں،کوئی مائی کالعل حکومت نہیں گراسکتا،پرویز خٹک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاہے کہ اپوزیشن کے سات ارکان ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن کو تحریک اعتمادمیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمارے دو ممبران ساتھ ملانے کا دعویٰ کیا ہے مگر اپوزیشن کے سات ارکان کی ہمیں مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں اور میرے ہوتے ہوئے کوئی مائی کا لعل حکومت نہیں گر اسکتا، حکومتیں بنانے اور گرانے میں جوڑ توڑ کا ماہر ہوں ،روایتی دائو پیچ سے اپوزیشن کا شیرازہ بکھیر کر رکھ سکتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ووٹ اسلام کے نام پر لیتے ہیں اور مزے اسلام آباد کے لوٹتے ہیں، سیاسی مولوی کب تک منبراورمحراب کو سیاسی مقاصدکے لئے استعمال کریں گے۔پرویز خٹک نے کہاکہ زرداری اور نواز شریف کی طرف سے لئے گئے قرضے ہم ادا کررہے ہیں۔